قومی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت انوشکا شرما کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔فائل فوٹو
قومی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت انوشکا شرما کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔فائل فوٹو

’’ویرات کوہلی ادکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ادکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ادکاری کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی قدم جماچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ کی کامیابی پر جہاں انہیں سراہا جارہا ہے وہیں فلم میں دکھائے جانے والے کچھ مناظر پر مختلف گروپس کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آرہے ہیں۔

انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ میں ایک نیپالی نام کے خواجہ سرا کا کردار بھی ہے جس پر گورکھ کمیونٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا دوسری جانب ایک منظر میں مسلمان فیملی کو ’بیف‘ کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس پر بی جے پی رہنما کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے۔

اسی حوالے سے نند کشورگجرنے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیوی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے آخری پروڈکشن پاتال لوک کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ویڈیو میں گجرکو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ویرات کوہلی دیش بھگت ہے’ دیش کے لیے کھیلے ہیں۔ انوشکا کو طلاق دیدینا چاہیے۔

اس کے علاوہ گجرنے انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ منسٹر پرکا ش جاوڈیکر کو بھی ایک خط لکھا اور استفسار کیاکہ قومی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت انوشکا شرما کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور شو پر امتناع عائد کرے۔

زیر بحث تصویر مارچ2018میں لی گئی ہے اور درحقیقت گجر ہی نہیں بلکہ اس میں یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ بھی ہیں۔غازی آبادمیں چھ لائن والی ہائی وے کے افتتاح کے وقت یہ تصویرلی گئی تھی۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے بھی اس تصویر کو ٹوئٹ کیاتھا۔ گورکھا کمیونٹی جس نے مبینہ طور پر نیپالی جذبات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیاہے اس کے ساتھ "پاتال لوک” کے حوالے سے انوشکاشرما کو پہلے ہی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔