پاکستان کے معروف تعلیم دان پروفیسر انوار احمد زئی علالت کے بعد انتقال کرگئے وہ گزشتہ چند روز سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پروفیسر انوار احمد کی نماز جنازہ آج بعد نمازعصر مسجد حسان بن ثابت میں ادا کی جائے گی۔
اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پروفیسر انوار احمد زئی آج صبح ہوا۔ ان کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ پاکستان کے معروف تعلیم دان کا علاج ایک نجی اسپتال میں جاری تھا۔ ان کی اہلیہ کا انتقال2013 میں ہوا تھا۔
انوار احمد زئی ضیاالدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر تعینات تھے۔ قبل ازیں انہوں نے میٹرک بورڈ، انٹر بورڈ کراچی اور میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے سابق ای ڈی او کراچی اور سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم کے فرائض بھی انجام دیے۔