سپریم کورٹ نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔فائل فوٹو

سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ۔5 اہلکار جاں بحق

سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل ایک گاڑی اورٹرک کے درمیان تصادم میں 5 لیویز اہلکار ( گن مین) جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

حادثہ لورالائی کے قریب میخترکے علاقے میں پیش آیا میرسرفراز بگٹی اوران کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے سی لورا لائی کے مطابق سرفراز بگٹی فیملی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔

اے سی سلیم خان کے مطابق میر سرفراز بگٹی اوراہلخانہ جو دوسری گاڑی میں سوار تھے حادثے میں محفوظ رہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔