سندھ میں کورونا وائرس کے ایک ہزار402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 29ہزار647 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ صرف کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار28نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور پورے صوبے میں ایک دن کے دوران کورونا کے 22 مریض انتقال کرگئے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا سےاموات کی تعداد503 ہوچکی جبکہ 342 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے71 مریض ویلٹی لیٹرز پر ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں ورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار460 تک پہنچ گئی ہے اور 1543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔