قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوجعلی اکاﺅنٹس اور سولرلائٹس کیس میں کل طلب کرلیا،وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوکل طلب کرلیا، مرادعلی شاہ کوجعلی اکاؤنٹس اورسولرلائٹس کیس میں طلب کیاگیاہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتیسری بارطلب کیاگیاہے جبکہ وہ ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے سیکیورٹی انتظامات کیلیے اسلام آباد پولیس کوخط لکھ دیا،خط میں کہاگیا ہے کہ نیب دفترکے باہرسیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔