کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی آندھی چلنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے بعد موسم تبدیل ہوسکتا ہے اور گزشتہ روز جیسی غیرمعمولی گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ گرد آلود اور آندھی نما موسم سے گڈاپ، سرجانی ٹاؤن اورسپرہائی وے سمیت مضافاتی علاقے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ روز شہر قائد میں آندھی کے سبب مختلف علاقوں میں دیواراورگھرکی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اورایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سرجانی ٹاؤن میں باڑوں میں آتشزدگی سے 75 بھینسیں بھی جل کر مرگئیں اورکئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی۔