مالی خسارہ کم کرنے اور ٹرینوں میں ایس او پیزکے تحت سفر کی پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے بزرگ شہریوں کیلیے فری ٹکٹ کی سہولت ختم کردی ہے یہ فیصلہ کم سیٹوں کے باعث کیا گیا۔
اس وقت ملک بھر میں 40 ٹرینیں چل رہی ہیں جن میں ایس او پیز کے تحت مسافروں کو بٹھایا جارہا ہے ان حالات میں 70 سال کے بزرگوں کا بغیر ٹکٹ سفر ختم کردیا گیا ہے ویسے بھی بزرگ شہری رییل میں سفر نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس زیادہ عمر کے لوگوں کیلیے خطرناک ہے۔