پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 89 ہزار249 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی۔ سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اوراسلام آباد میں 41 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔