سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرشعیب اختر ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے ڈی جی ایف آئی اے کو طلبی نوٹس کی وجوہات جاننے کے لیے خط لکھ کر طلب کرنے والے انسپکٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا موقف ہے کہ انسپکٹر وقاص رضوان نے کس بنیاد پر مجھے پیش ہونے کا کہا ہے؟ چھان بین کی جائے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے رکھی تھی ۔
ایف آئی اے نے پانچ جون کو شعیب اختر کو صبح گیارہ بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کررکھاتھا۔