اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے ان پر مبینہ طور پر درج ہراسانی کے کیس کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔
شہباز گل کی پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹرنے ان سے سوال کیا کہ ” آپ کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چل رہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ آپ کسی اورملک کے بھی شہری ہیں اورآپ پر ہراسانی کا مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔”
پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد شہباز گل نے سوال پوچھنے والے صحافی کو اپنے پاس بلا کر ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ” آپ نے رشتے داری کرانی ہے، میں نے سوچا کہ آپ میرے لیے رشتہ لے کر آئے ہیں۔”
کیا آپ پاکستان کے علاوہ بھی لسی اور ملک کے شہری ہیں؟ کیا آپ پر ہراسمنٹ کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی؟ نیوز ون کے رپورٹر کاشف رفیق کا سوال
آپ نے رشتہ داری کرنی ہے؟ رشتہ لے کر آئے ہیں؟ شہباز گل@SHABAZGIL جگتیں مارنے کا شوق ہے تو پریس کانفرنس نہیں کامیڈی شوز کریں pic.twitter.com/H7X8cft6wY
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) June 5, 2020
شہباز گل کی جانب سے اخلاق سے گرے ہوئے جواب پر تمام صحافی سراپا احتجاج بن گئے اورپریس کانفرنس کے بعد ان کی گاڑی روک لی۔ صحافی کاشف رفیق کا کہنا ہے کہ سوال کرنا صحافی کا حق ہے، یہ جرم کب سے بن گیا؟۔