وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کرجانا تکلیف دہ بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں کرونا اتنا مہلک نہیں ،پاکستان میں 10لاکھ میں صرف9 افراد کا انتقال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وبا کے پھیلاؤ کو روکناہے،اتنا روکنا ہے کہ شعبہ صحت مفلوج نہ ہو،وبا کو روکنے کے خلاف احتیاطی تدابیر پرعمل سب سے زیادہ اہم ہے،ہمیں خود سے ان احتیاطی تدابیرپرعمل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد انتقال کرگئے جبکہ اسی دوران4734نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔