وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو لامحدود گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کی درآمد پرعائد ساٹھ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی۔
گندم کی درآمداور قابل اطلاق چھ اوردو فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا ہے۔
اجلاس کو ملک کی گندم کی ضروریات سے نمٹنے کے اقدامات اورآٹے کی قیمت پرقابو پانے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا جس میں گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ اس کی ملک میں مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت گندم اورآٹے کی اسمگلنگ کو روکے گی اورذخیرہ اندوزوں پر کریک ڈاؤن کا آغازکرے گی۔