دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 72 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 35 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 173 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 121 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 37 ہزار312 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں کورونا سے مزید 134 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا نے مزید 77 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار953 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں 27,136 افراد وائرس کا شکار ہو کرمرچکے ہیں جبکہ کیسزکی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار481 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار776 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔
ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار711 سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71ہزار132 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار351 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار571 سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 515 ہو گئی ہے۔