امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائرکی۔فائل فوٹو
امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائرکی۔فائل فوٹو

جعلی این95 ماسک ۔ امریاک نےچینی کمپنی پر مقدمہ کر دیا

امریکہ نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کرونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے خریدے گئے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک کو جعلی اورغیر معیاری قرار دے کر کمپنی پر مقدمہ کردیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیارکے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو ماسک کی خریداری کے عوض تقریباً ایک ملین ڈالر ادا کیے گئے جب کہ درخواست میں چینی کمپنی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے امریکی شہریوں کے تحفظ کا بھی خیال نہیں رکھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان میں غیر معیاری صحت کی مصنوعات کی برآمد اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے دھوکا دہی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی پر جو الزامات عائد کیے گئے ان میں اسے ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ڈالرکا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔