قدرت نے ہمیں بے شمار غذائیت سے بھرپور پھلوں، سبزیوں اور دیگر نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں شروع کردیں تو یقیناً ہم بے شمار بیماریوں سے نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔
پسینے کے ذریعہ نکلنے والے پانی کی وجہ سے آپ کا جسم dehydrated کا شکار ہو سکتا ہے. کھیرے میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کھیرا بنیادی طور پر پانی کا مرکب ہے۔ گرمیوں میں خاص طور پر کھیرے کے روزانہ کے استعمال سے آپکا جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوگا آپ ترو تازہ اور صحت مند رہیں گے.
بہت سے افراد اپنی چہرے کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں اور خاص طور پر خواتین وہ تو اس کی نگہداشت میں کوئی کثر نہیں چھوڑتیں تو کھیرا کھائیں اس سے نہ صرف آپ کی جلد کی خوبصورتی برقرار رہے گی بلکہ یہ آنکھوں کی سوجن اوراس کے گرد بننے والے سیاہ حلقوں کو بھی ختم کرتا ہے اگر کھیرے کو آپ تھوڑی دیر اپنی آنکھوں پر رکھ لیں تو اس سے سوجن کے ساتھ آنکھوں پربننے والے سیاہ حلقے بھی ختم ہوجائیں گے۔
طبی ماہرین کے مطابق کھیرے میں موجود تین اقسام کے اجزا انتہائی اہم ہوتے ہیں اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تینوں اجزا کی وجہ سے سرطان کی بہت سی اقسام کا خطرہ کافی حد تم کم ہوجاتا ہے۔
اگر آپ کھیرے کا ایک گول ٹکڑا اپنے ہونٹوں یا منہ پر رکھ کر 30 سیکنڈ تک زبان سے مسلیں تو اس سے نہ صرف منہ میں موجود بہت سے اقسام کے جراثیم کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ یہ منہ سے آنے والی بدبو کو بھی ختم کردیتا ہے۔
دبلا یا سلم نظرآنا ہر خاتون کا خواب ہے اور اس کے لیے خواتین طرح طرح کے جتن کرنے میں مصروف نظرآتی ہیں لیکن کھیرے میں اس مسئلے کا بھی حل موجود ہے لہذا ایسے تمام افراد جو وزن میں کمی چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھیرے کا استعمال کریں جب کہ کھیرے کا استعمال قبض کی بیماری سے چھٹکارے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کھیرے کا رس لبلبے کو انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی اہم ہے اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو کھیرے کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جب کہ تحقیق کے مطابق کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی کھیرا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کھیرا سلیکون اور سلفر پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دونوں مرکبات صحت مند بالوں کی نشونما کے لیے بہت فائدے مند ہیں.کھیرے کی مدد سے آپ گھر میں ہی قدرتی طور پرعلاج کر سکتے ہیں.
سیاہ حلقے اور دکھی آنکھوں کیلیے دونوں آنکھوں پر کھیرے کے دو گول سلائز رکھیں اور دس پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔کھیرے کے چھلکے سورج کی روشنی سے ہونے والی جلد کی جلن کو کم کرنے کے لیے ایک موثر چیز ہے. چھلکوں کو متاثرہ جگہ پر رکھیں جب تک آپ راحت حاصل نہ کر لیں.
کھیرا بہت سے وٹامنز کا مجموعہ ہونے کے ساتھ ساتھ کھیرے میں تین ایسے مرکبات شامل ہیں جو کینسر کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔یہ 3 مرکبات لیرسیریجنل، پائینیرسینل، سیوکوسولیریسلنل کے نام سے جانے جاتے ہیں.
تحقیق کے مطابق یہ مرکباب پروٹیسٹ، چھاتی کا کینسر، یوٹرن کینسر اور ہیضہ کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ وزن میں کمی کیلیے اگر آپ کم کلوریز والے کھانے کو باہر تلاش کر رہے ہیں جسے کھاکے آپ بہتر اطمینان محسوس کرتے ہیں توکھیرا آپ کا صحیح انتخاب ہوگا۔ ایک اعلیٰ پانی کے ساتھ اس کی کلوریز شمار کریں تو صرف ایک کپ (ایک کپ کھیرے کے ٹکڑے) آپ کو تقویت پہنچاتی ہے.
کھیرا قبض کے علاج کے لیے بھی فائدے مند ہے یہ جسم سے فاصل مواد کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے. کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی روک تھام کیلیے کھیرے کے اندر موجود مرکبات نہ صرف اسی کام نہیں آتے ، بلکے یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں. اسٹرولس ایڈز کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے .پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہے، میگنیشیم اور غذائی ریشہ آپکے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے.
اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن اے، بی ون، بی سکس، وٹامن سی، وٹامن ڈی، فولیٹ، کیلشیئم، میگنیشئم اور پوٹاشیئم شامل ہیں۔ یہ غذائی اجزاء بہتر صحت سے منسلک ہیں۔
گنٹھیا کے درد میں کمی، بہتر توانائی کی سطح، بہتر نظر اور مضبوط مدافعاتی نظام سے منسوب کیا گیا ہے۔ کھیرے اور خربوزہ کو باقاعدہ آپ کے ہر کھانے کی خصوصیات حاصل ہونا چاہیے۔