عالمی غذائی ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔فائل فوٹو
عالمی غذائی ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔فائل فوٹو

کرونا کے وار۔ اقوام متحدہ نے عالمی غذائی بحران سے خبردارکردیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ عالمی غذائی ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 82 کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں، پانچ برس سے کم کے تقریبا 14.4 کروڑ بچے کمزوری یا نشو نما کے رک جانے کا شکار ہیں بالخصوص کوویڈ-19 وبا حالات کو ابتر کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ دنیا کی آبادی کے 7.8 ارب افراد کے لیے کافی ہونے والی خوراک موجود ہے مگر "ہمارے غذائی نظام ناکام ہیں”۔

گوٹیرس منگل کے روز غذائی سلامتی پر کوویڈ-19 کے اثرات کے حوالے سے ایک بریفنگ دے رہے تھے۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وبا کے سبب تقریبا 4.9 کروڑ افراد شدید غربت کے گڑھے میں جا سکتے ہیں۔

گوٹیرس نے خبردار کیا کہ غذائی امن کے انعدام سے دوچارافراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ غذا اور غذائیت سے متعلق خدمات کو بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔