امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔فائل فوٹو
امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے اموات4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوزکرگئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ  10 ہزار807 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 38 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 22 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 47 ہزار 873 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 269 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 7 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 813 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 39 ہزار797 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے مزید 174 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار 532 سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 2ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا نے مزید 55 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 41 ہزار128 سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار107 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 844 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد ایک لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 903 سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 8 ہزار7 سو سے تجاوزکرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار746 سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 73ہزار132 ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار506 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوزکرگئی۔