مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

ذمے داروں کو شہباز شریف کی بگڑتی صحت کا جواب دینا ہوگا۔مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نوازنے  پارٹی صدر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمے داروں کوان کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں مریم نوازنے کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا،انہیں جواب دینا ہو گا۔ اللہ تعالی شہباز شریف اور کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ جس کی تصدیق پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔