صوبائی دارلحکومت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پیرسے 2 ہفتے کیلیےلاک ڈاؤن کرنے پرغور شروع کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاک ڈائون کے دوران ادویات اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم لاہور میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہورمیں کوروناکےریکارڈکیسزکےباعث غورشروع کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 6 ہزار 397 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جوایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 107 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جوایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2463 پر جا پہنچی ہے ۔تاہم 40ہزار 247 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔