قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا

احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگرملزکیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری نے رمضان شوگرملز کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وکیل نے کورونا وائرس کی رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اورانہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت تینوں ہفتے کے لیے ملتوی کردی جائے جس پر عدالت نے حکم صادر کیا کہ شہباز شریف یکم جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

خیال رہے کہ  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔