فاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلیے 12 کھرب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ حکومت کفایت شعاری کےاصولوں پرکاربندہے، آئندہ مالی سال کے دوران کفایت شعاری اورغیر ضروری اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا، افواج پاکستان کےشکرگزارہیں جو حکومت کی کفایت شعاری پالیسی میں شامل ہوئے۔
وفاقی وزیر صنعت نے بتایا کہ مالی سال 2020/21 کے بجٹ میں دفاع کیلیے 12 کھرب 89 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سماجی شعبے کے لیے 250 ارب، مواصلات کےدیگرمنصوبوں کیلیے 37 ارب ، تعلیمی منصوبوں،مدرسوں کانصاب ضم اورای اسکولزکے قیام کیلیے5 ارب مختص کیے گئے۔
بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے 60 ، بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنانے کے لیے 80 ارب اور آبی وسائل کے لیے مجموعی طورپر69 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے 650 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زراعت ریلیف میں 10 ارب ، کے پی کے میں ضم شدہ اضلاع کے لیے 48 ارب جبکہ لاہور وفاق اور کراچی کے ہسپتالوں کیلیے 13 ارب مختص کیے گئے ہیں۔