چین میں ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا۔19 افراد ہلاک۔200 زخمی

جائے حادثہ سے دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دکھائی دیے،کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

               
June 14, 2020 · بام دنیا
دھماکا سے قریبی واقع گھروں اور فیکٹریوں کو شدید نقصان پہنچا۔فائل فوٹو

دھماکا سے قریبی واقع گھروں اور فیکٹریوں کو شدید نقصان پہنچا۔فائل فوٹو

چین میں ایک ہائی وے پر ٹینکر ٹرک میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق LNG سے بھرے ٹینکر ٹرک میں دھماکا ہفتے کی شام ژی جیانگ صوبے میں وِینلنگ شہر کے قریب واقع گاؤں لیانگ ژان کے نزدیک ہوا۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس سے قریبی واقع گھروں اور فیکٹریوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جائے حادثہ سے دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دکھائی دیے جب کہ کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

واقعے سے متعلق وڈیوز میں ملبے کے ٹکڑے ہوا میں اڑتے ہوئے دکھائی دیے۔ ایک وڈیو میں ٹرک کے ٹائرز اور دیگر باقیات بکھری پڑی نظر آئیں۔

طبی معاونین اور اہل کار ہفتے کو رات گئے تک علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ واقعے کے بعد کئی ہائی ویز بند کردی گئیں۔