وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ 24 گھنٹے میں کوروناکے 2287 کیس سامنے آئے،سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے 15 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 831 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ80 وینٹی لیٹرپرہیں،انہوں نے کہاکہ آج 1219 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار606 ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11197 ٹیسٹ کیے گئے، 11197 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 298332 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ان میں 53805 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 27368 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 25483 مریض گھروں میں، 96 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1789 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں، اس وقت 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں آج 1499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع وسطی میں 242، شرقی369، کورنگی 185، ملیر 122، جنوبی 418 اور غربی میں 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ کے دیگر شہروں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ سجاول میں 68، خیر پور 49، حیدرآباد 44، گھوٹکی 39، مٹیاری 38، شہید بے نظیر آباد 37، لاڑکانہ 22، سانگھڑ 20، میرپور خاص 15، کشمور 14، جامشورو13، سجاول 10، شکار پور 7، دادو 7،بدین 4، ٹھٹھہ 3، نوشہروفیروز 3 اور قمبر میں 1 ایک کیس پورٹ ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہرضلع میں کورونابڑھ رہاہے اس لیے عوام احتیاط کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اپنی اوردوسری کی جانوں کی حفاظت کریں،عوام ایس او پیز پرعمل کریں۔