امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تربیتی پروازکے دوران یورپ کے شمال میں واقع بحیرہ شمال میں گر گیا ہے اورپائلٹ تاحال لاپتہ ہیں۔
امریکی فضائیہ کا ایف 15 سی ایگل تیارہ برطانیہ کے شہر سفوک میں واقع آر اے ایف لیکن ہیتھ سے اڑا تھا اوربرطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر40 منٹ پر بحیرہ شمال میں جا گرا۔
حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو پایا اورامدادی کارکن پائلٹ اورجہازکے ملبے کو تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ یارک شائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔
برطانوی کوسٹ گارڈ کی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے پائلٹ اور جہاز کے ملبے کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقے میں موجود دیگر بحری جہاز بھی طیارے کا بملبہ تلاش کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔