اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کر کے فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار صبح کے وقت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہو گئی اوراس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرارہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود شہریوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انھیں پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔
گاڑی سے نکالنے کے بعد معلوم ہواکہ یہ دونوں شخص بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی اور اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں اپنی حراست میں لے لیا گیاہے ، زخمی ہونے والے شخص ہو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔انڈین اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ یہ واقع ایمبیسی روڈ پیش آیا ہے کیونکہ یہ سڑک ریڈ زون میں جانے کیلئے استعمال ہوتی ہے اور اس پر پیدل سفر کرتے ہوئے لوگ سرکاری دفاتر میں ڈیوٹیوں پر بھی جاتے ہیں ، پرائیویٹ گاڑیاں ایمبیسی روڈ سے آگے نہیں جا سکتی اس لیے یہاں سے آگے لوگوں کو پیدل جانا ہوتا ہے ،جس کے باعث صبح ڈیوٹیوں پر جانے والے افراد کی بڑی تعداد یہاں پر پیدل چل رہی ہوتی ہے ۔