بنگلہ دیش کے وزیر مذہبی امور کرونا سے انتقال کرگئے

طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈھاکا کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچایا گیاوہاں کچھ ہی دیر بعد ان کا انتقال ہو گیا۔

               
June 15, 2020 · بام دنیا
ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کے باعث کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کے باعث کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

بنگلہ دیشی کابینہ کے رکن اور مذہبی امور کے وزیر مملکت شیخ محمد عبداللہ کا نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر75 برس تھی۔

حکام نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔شیخ محمد عبداللہ کے ذاتی معاون نے بتایا کہ ان کی طبیعت کل ہفتے کی رات کافی خراب ہوئی اور سانس لینے میں بہت مشکل ہونے لگی، توانہیں فوری طور پرڈھاکا کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچا دیا گیا۔وہاں کچھ ہی دیر بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ انتقال کے بعد ان کے ٹیسٹ سے پتا چلا کہ وہ کووڈ انیس میں مبتلا تھے۔