ایران نے سوموار کو مسلسل دوسرے روز کرونا وائرس سے 100 سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے اور خبردارکیا ہے کہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دوبارہ سخت اقدامات کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی خاتون ترجمان سیما سادات لاری نے کووِڈ-19 سے 113 نئی ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔ملک میں فروری میں اس وبا کے پھیلنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8950 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2449 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اوراب ملک میں کل کیسز کی تعداد 189876 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے مارچ میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اسکولوں کو بند کردیا تھا،عوامی تقریبات اور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی اور شہروں کے درمیان سفرپر پابندی عاید کردی تھی لیکن اپریل میں ان پابندیوں میں بتدریج نرمی کردی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos