کراچی کے ضلع غربی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پانچ ٹاؤنزکی 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے 16 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ضلعی ہیلتھ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو خط لکھ دیا۔
کراچی کا ضلع غربی میں کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے،جبکہ گلشن معمار ، خدا کی بستی، سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون ون، بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ، عمر خان روڈ، سلطان آباد، کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں اسلام نگر، نیول کالونی، نئی آبادی، سعید آباد، مجاہد کالونی، آفریدی کالونی، مہاجر کیمپ اور کوکن کالونی بھی متاثر ہیں۔
میٹروول میں سب سے زیادہ 149 کورونا کے مریض ہیں، فرنٹیئر کالونی، یوسی 7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ، غازی آباد، کرسچن کالونی، داتا نگر، مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد اورعلی گڑھ کالونی بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔