مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لیے مکمل لاک ڈائون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈائون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کی بجائے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ، وزیراعظم کا کام صرف آپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے، حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ اسمبلی کے سیشن ضرور ہونے چاہیے، لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔