چینی فوجیوں کی جانب سے گلوان وادی میں لڑائی کے دوران کرنل سمیت 20 فوجیوں ہلاکت کے بعد آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خاموشی توڑتے بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے ، ہمارے لیے ملکی یکجہتی اور خود مختاری سب سے اہم ہے ، بھارت امن کا خواہاں ہے لیکن اگر چین اکساتا ہے تو ہم مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کے آخر میں اپنے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے دو منٹ کی خاموشی اختیارکی ۔بھارتی حکومت کی جانب سے اپوزیشن پارٹیزکے ساتھ 19 جون کو میٹنگ بلا لی ہے جس میں چین کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی پرغورکیا جائے گا۔
جبکہ دوسری جانب چین نے بھی یہ کہاہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مزید سرحد پر مزید جھڑپیں نہیں چاہتا اور مزید کہا کہ دونوں جانب سے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
یاد رہے کہ چینی فوج کی جانب سے لڑائی کے بعد بھارت کے 36 فوجیوں کو قید کرلیا گیا تھا جن میں سے بیشترکو رہا کردیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ چین کی قید میں اس وقت ایک بھارتی میجراور کیپٹن ہے جن کی رہائی کیلiے مذاکرات جاری ہیں ۔