بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اورایک کو زخمی کردیا، پاکستان نےبھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کراحتجاج ریکارڈ کرایا اور بھارتی ہائی کمیشن کےچارج ڈی افیئرکو احتجاجی مراسلہ تھمایاگیا ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا، بھارتی فوج نے 17 جون کوایل اوسی پرسویلین آبادی کونشانہ بنایا گیا تھا۔
بھارتی فورسزنے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اورایک کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اورباگسرسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اورایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسزکی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔