عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعرات کوعلی الصبح امریکی سفارت خانے پرراکتوں سے حملہ کیا گیا۔
عراقی دارالحکومت کے حساس ترین علاقے گرین زون میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 4 راکٹ امریکی سفارت خانے کے قریب آ کرگرے جس کے بعد کے بعد گرین زون پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ راکٹ بغداد میں الرشید عسکری کیمپ کے علاقے سے داغے گئے۔
واضح رہے کہ کئی ماہ سے عراق میں ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں امریکی فوجی مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ بھی بار بار ہونے والے راکٹ حملوں کی زد میں آ رہا ہے۔
رواں سال جنوری میں بغداد ہوائی اڈے پر امریکی فضائی یلغار میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد سے ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔