چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی اورانہیں حکومت سے اختلافات دورکرنے کیلیے کردارادا کرنے کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطاب ملاقات کے دوران بی این پی مینگل کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو حکومت کی دوبارہ حمایت کرنے کے لیے فوری یقین دہانی سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اب وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں اخترمینگل کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد آج اختر مینگل سے ملاقات کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اختر مینگل نے تحریک انصاف اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔