بھارت سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر رکن منتخب ہو گیا، اقوام متحدہ کے 193 میں سے 184 ممالک نے ووٹ دیئے جس کے بعد بھارت یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2022 تک کےلیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہےلیکن اس انتخاب میں پاکستان نے کیا کردار ادا کیا؟۔
ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے لکھا کہ 17 جون کو بھارت دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا ہے ، 193 میں سے 184 ووٹ حاصل کیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ” پاکستان کیلیے سوال ہے کہ ہم نے یہ کیوں یقینی بنایا کہ خطے سے کوئی اور نہ لڑے؟ افریقین نشست پر انتخاب تھا اور بہت پہلے بھارت کی نامزدگی پر ہم کیوں رضامند ہوئے؟ اس میں بھی سب سے پریشان کن چیز انڈیا کو ملنے والے ووٹ ہیں جو اس نے حاصل کیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ آسمان نہیں گرے گا، یہ حقیقت ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت نے غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کا انضمام کیا اور روزانہ کی بنیاد پر چین اور نیپال کے ساتھ تنازع کے ساتھ ساتھ پاکستان پر حملے کررہا ہے ، بھارت کو بلا مقابلہ چھوڑ دینا اسے قانونی جواز دیتا ہے۔