امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی پہلی مرتبہ ماسک کو انتہائی لازمی قرار دیتے ہوئے گھروں کے اندر بھی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی پہلی مرتبہ ماسک کو انتہائی لازمی قرار دیتے ہوئے گھروں کے اندر بھی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری دنیا بدل چکی اوراب نئے ایس او پیز ہماری زندگیوں کا حصہ بننے لگے ہیں جن سے انکارکسی بڑی مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔

ایساہی ایک تاریخ ساز واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسافرکواس لیے جہاز سے اتاردیا گیا کیونکہ انہوں نے ماس پہننے سے انکارکردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ایئرلائنز سے اس وقت ایک مسافرکو نیچے اتار دیا گیا جب اس نے ضابطہ اخلاق کے مطابق ماسک پہننے سے انکارکردیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

برینڈن اسٹار جو نیویارک سے ڈیلس ایئرپورٹ کے لیے پرواز میں سوار تھے انھیں ماسک نہ پہننے کی وجہ سے نیچے اترنے کا کہا گیا۔