چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے واضح کیا ہے کہ چین کی جانب سے کسی بھارتی فوجی کو رہا نہیں کیا گیا کیونکہ کسی کو قیدی بنایا ہی نہیں گیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چین نے گلوان واقعے میں 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 76 کو زخمی کردیا تھا جبکہ ایک لیفٹیننٹ کرنل اور2 میجرز سمیت 10 اہلکاروں کو قید کرلیا تھا جنہیں آج ( جمعہ) کو رہا کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے واضح کیا کہ گلوان واقعے کی تمام تر ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے، صحیح اورغلط سب پر واضح ہے۔
انہوں نے بھارتی فوجیوں کی رہائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بھارت کے کسی فوجی کو قیدی نہیں بنایا۔لی جیان ژاؤ نے امید ظاہرکی کہ بھارت دو طرفہ تعلقات برقرار رکھنے کیلیے مل کر کام کرے گا۔