ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انورنے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے، بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھراپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد انورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔
ان کا کہناہے کہ میرا ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں، ڈاکٹرعشرت العباد کو بھی ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے، عشرت العباد کے ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویرکے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔
سابق رہنما ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان کے لیے جیل کاٹی، سسر بانیان پاکستان میں شامل تھے، حقائق سامنے لانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔