جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کا فیصلہ ایف بی آرکو باضابطہ طور پر موصول ہو گیا ،عدالتی فیصلہ صدر، وزیراعظم اور وزارت قانون کو بھی موصول ہو گیا ۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قاضی فائزعیسیٰ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ایف بی آر کو موصول ہو گیا ہے ،عدالتی فیصلہ صدر، وزیراعظم اور وزارت قانون کو بھی موصول ہو گیا ۔
ذرائع کاکہا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کو بھی عدالتی فیصلے کی نقل باضابطہ طور پر موصول ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایف بی آر کو ایک ہفتے میں جسٹس قاضی فائزکے اہلخانہ کونوٹس جاری کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔