اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے ایف آئی اے کوسنتھیا کیخلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مستردکردی،عدالت نے کہاہے کہ ایف آئی اے سنتھیاڈی رچی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مقامی عدالت کے فیصلے میں مقدمہ اندراج کا حکم تو نہیں دیا گیا،عدالت نے صرف ایف آئی اے کو انکوائری کاکہا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جہاں ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کاکہاگیا ہم نے اس کوچیلنج کیا ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت اس طرح کسی ادارے کی انکوائری میں مداخلت نہیں کرتی ،ہم کیس کے میرٹس پرنہیں جائیں گے لیکن ایف آئی آر کا حکم نہیں دیا گیا،یہ انکوائری ہے اورایف آئی اے نے اس معاملے کو دیکھنا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے ایف آئی اے کوسنتھیا کیخلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مستردکردی،عدالت نے کہاہے کہ ایف آئی اے سنتھیاڈی رچی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔