عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو

اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بنچ بنانے کافیصلہ

این ایف سی تشکیل کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بنچ بنانے کافیصلہ کیاہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ڈویژن بنچ بنانے کی سفارش کردی،2 رکنی بنچ کیلیے فائل چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوارسال کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیرخان نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے،قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل سندھ اوربلوچستان ہائیکورٹس میں بھی چیلنج ہے ۔

عدالت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت کیلیے2 رکنی ڈویژن بینچ بنانے کی سفارش کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 2 رکنی بینچ بنانے کی سفارش کی،2 رکنی بنچ کیلیے فائل چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوارسال کردی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزارت خزانہ سمیت دیگرفریقین کونوٹسزجاری کرکے جواب طلب کررکھاہے،کیس کی سماعت جمعہ کومقررتھی جواب آئندہ ہفتے ہوگی۔