پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

کورونا سے ایک دن میں 105 اموات۔ ماتثرین ایک لاکھ 85 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 105 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 695 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار34 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 73 ہزار471 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پنجاب میں کورونا کے 68 ہزار308 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 71 ہزار 92، خیبرپختونخوا میں 22 ہزار 633، بلوچستان میں 9 ہزار587، اسلام آباد میں 11 ہزار 219، آزادکشمیر میں 869 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار326 کیسزرپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار495 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 103، خیبر پختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 22 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 599 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر11 لاکھ 26 ہزار761 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔