امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا سے اموات 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 888 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار476 سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 52 ہزار774 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسزکی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار513 سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار483 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار927 سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار675 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار325 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار404 سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دولاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار863 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز2 لاکھ 9 ہزار 584 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار986 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز1 لاکھ 92 ہزار 216 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز1 لاکھ 90 ہزار 493 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار720 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 93 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 233 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار617 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار755 تک جا پہنچی ہے۔