پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پنجاب میں جیالے متحدرہیں،اچھا وقت آنیوالاہے، مقدمات کاکوئی خوف نہیں،پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیااب بھی کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے قمرزمان کائرہ اورچوہدری منظوراحمدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،سابق صدر نے پنجاب کی صورتحال اورپارٹی امورپرتفصیلی گفتگو کی ۔
سابق صدر آصف زرداری کامزید کہناتھا کہ موجودہ حالات میں حکومت نے کچھ نہ کیاتوخوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے،سابق صدر نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے 2008 کے عالمی بحران میں کسانوں،مزدوروں کوسپورٹ کیا،کسانوں،محنت کشوں کیلیے سپورٹ پروگرامز سے ملکی معیشت واپس آئی۔
آصف زرداری نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں کومضبوط بنانے کے بجائے مزیدکمزورکررہی ہے،وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہاکہ 2008 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیاتھا،ٹڈی دل کی ایک سال پہلے وارننگ دی تھی لیکن ان کوسمجھ نہیں آئی،ہم گندم،چینی،کپاس برآمدکر رہے تھے یہ درآمدکررہے ہیں۔