پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے,ملک بھر میں دوران کاروبار فی تولہ سون کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزار100 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 391 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روزکے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 اور1114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ اوردس گرام سونے کی نئی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 2 ہزار روپے اور87448 روپے ہوگئی تھی۔
ملک بھر میں گزشتہ چارکاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت اب تک 4 ہزار500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔