سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پیپلزپارٹی ارکان آپس میں الجھ پڑے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی ایک بار پھر مچھلی منڈی بن گئی اورپیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ارکان آپس میں الجھ پڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد حکومتی اوراپوزیشن ارکان نشستوں پرکھڑے ہوگئے اورایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شہری آبادی کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا اور نہ ہی نئے ترقیاتی منصوبے کے لیے کچھ مختص کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے معاملے پر سندھ حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر جماعتوں نے بھی سندھ اسمبلی کے فلور پراحتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی، فیڈرل سروس کمیشن بھی میں کراچی کے لوگوں کو نظر انداز کرکے سندھ سے بھرتیاں کی جاتی ہیں۔