75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو
75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کیسزایک لاکھ 88 ہزار سے تجاوز

 ملک میں کورونا وائرس کے 3892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار926 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 23 ہزار380 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 11 لاکھ 50 ہزار388 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 3892 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار926 ہوچکی ہے جن میں سے77 ہزار754 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مصدقہ کیسزکی تعداد 72 ہزار 656 ہے۔ پنجاب میں 69 ہزار536، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار388، بلوچستان میں 9 ہزار634، اسلام آباد میں 11 ہزار483، گلگت میں ایک ہزار337 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ کیسزکی تعداد 892 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 60 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد3 ہزار755 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں ایک ہزار516 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سندھ میں 1124، خیبر پختونخوا میں 855، بلوچستان میں 106، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 23، اور آزاد کشمیر میں 23 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔