گزشتہ پانچ ہفتوں سے خام مال کی درآمد تعطل کا شکارہے۔فائل فوٹو
گزشتہ پانچ ہفتوں سے خام مال کی درآمد تعطل کا شکارہے۔فائل فوٹو

حکومتی نااہلی سے پاکستان میں دواﺅں کی قلت کا خدشہ

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں دواﺅں کی قلت کا خدشہ ہے۔

حکومت کی جانب سے مافیا کا شور مچانے سے قبل ہی دوائیاں بنانے والوں نے وارننگ جاری کردی اورحکومتی نااہلی بے نقاب کردی۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے ایک اخباری اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ "وبا کے اس دور میں ادویہ سازکمپنیوں کی بھرپورکوشش رہی ہے کہ کسی قسم کی دواؤں کی قلت نہ ہو لیکن حکومت کی جانب سے خام مال کی درآمدی پالیسی میں غیر ضروری تاخیراورعدم فیصلہ سازی کی وجہ سے گزشتہ پانچ ہفتوں سے خام مال کی درآمد تعطل کا شکارہے۔

خیال رہے کورونا کے باعث پاکستان بھرمیں ہنگامی صورتحال ہے۔ ہزاروں مریضوں اوراموات نے محکمہ صحت اورفارماسیوٹیکل کمپنیوں پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔ کئی ادویات قلت کی وجہ سے کئی گنا مہنگی ہو چکی ہیں اوراگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو قوم کو مزید مشکلات کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔