یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

جعلی اکاﺅنٹس کیس۔3 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،احتساب عدالت نے 3 ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قراردیتے ہوئےتما جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان میں پیر درویش ،علی کمال اورنمرمجید شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے نادراکو تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے،عدالت نے تینوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی عدم موجودگی میں شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔

عدالت نے کہاکہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہیں، اشتہارجاری ہونے پر بھی سرینڈر نہیں کیا ،نادرا ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرائے۔