سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار161 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے بھر میں اب تک ایک ہزار161 کورونا کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسسزکی تعداد 74 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 74 ہزار70ہوگئی ہے۔ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار414 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 58 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 58 ہزار447 ہوگئی۔ کراچی میں 644 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔