امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔فائل فوٹو
امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 4 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 92ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 98 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 53 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار421 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 25 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 55 ہزار874 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار781 سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار319 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار230 سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  7 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار678 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 39 ہزار706 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار330 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 94 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار761 سے تجاوزکرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 68 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار239 سے تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز2 لاکھ 17 ہزار 584 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزارہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز1 لاکھ 93 ہزار 216 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار46 تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز1 لاکھ 93 ہزار 493 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار752 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز1 لاکھ 61 ہزار93 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار428 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار233 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار617 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار962 تک جا پہنچی ہے۔